میں برش چھوڑ چکا آخری تصویر کے بعدمیں برش چھوڑ چکا آخری تصویر کے بعدمجھ سے کچھ بن نہیں پایا تری تصویر کے بعدمشترک دوست بھی چھوٹے ہیں تجھے چھوڑنے پریعنی دیوار ہٹانی پڑی تصویر کے بعدیار تصویر میں تنہا ہوں مگر لوگ ملےکئی تصویر سے پہلے کئی تصویر کے بعددوسرا عشق میسر ہے مگر کرتا نہیںکون دیکھے گا پرانی نئی تصویر کے بعدبھیج دیتا ہوں مگر پہلے بتا دوں تجھ کومجھ سے ملتا نہیں کوئی مری تصویر کے بعدخشک دیوار میں سیلن کا سبب کیا ہوگاایک عدد زنگ لگی کیل تھی تصویر کے بعد
No comments